ڈیرہ مراد جمالی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ مراد جمالی میں زیرِ تعمیر میڈیکل کالج کے تعمیراتی مقام سے نامعلوم مسلح افراد نے ایک مزدور کو اغواء کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب نوتال پولیس تھانہ کی حدود میں پیش آیا، جب تعمیراتی کام میں مصروف مزدور اختیار حسین کو مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر اغواء کر کے نامعلوم مقام لے گئے ۔


