ڈیرہ مرادجمالی (ہمگام نیوز) پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود میں دو سگے بھائی محب علی عمرانی،امید علی عمرانی مسلح افراد کی فائرنگ سے قتل تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود میں دو سگے بھائی غفورآباد میں اپنے آٹوز پر کام کرنے والے دو بھائیوں کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیوں سے چھلنی کردیا۔دونوں بھائی میر اللہ بخش عمرانی کے گاؤں میں رہائش پذیر تھے پولیس کو واقع کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی لاشو ں کو ضروری کاروئی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا۔ذرائع کے مطابق تاہم ملزمان کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی


