شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںڈیلٹا ویرینٹ حد سے زیادہ پھیل رہا ہے نئے کیسز کی...

ڈیلٹا ویرینٹ حد سے زیادہ پھیل رہا ہے نئے کیسز کی وجہ سے اسپتالوں پر دباؤ میں اضافہ

واشنگٹن( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق وبائی امراض کے امریکی ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے عالمی وبا کے بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث ملک کو مسائل اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

زرائع کے مطابق فاؤچی نے بتایا کہ وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے صورت حال بگڑتی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس کا ذمہ دار ان لاکھوں لوگوں کو قرار دیا جنہوں نے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی ہے۔

حالیہ ہفتوں کے دوران عالمی وبا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے بعد ان لوگوں کی ایک بڑی تعداد، جنہوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی ہے، اس بارے میں سوچنا شروع کر دیا ہے لیکن ایسے لوگوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے جو کوئی نہ کوئی جواز پیش کرتے ہوئے اب بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ چاہے طبی حکام کچھ بھی کہیں، وہ ویکسین نہیں لگوائیں گے۔

ڈاکٹر فاؤچی تقریباً روزانہ یہ کہہ رہے ہیں کہ جو لوگ ویکسین لگوا رہے ہیں، وہ نہ صرف ایک خطرناک بیماری سے خود کو بچا رہے ہیں بلکہ مرنے سے بھی محفوظ ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز