یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںڈیورنڈلائن پہ خندق کھودنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ افغانستان

ڈیورنڈلائن پہ خندق کھودنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ افغانستان

 

کابل۔۔ ہمگام نیوز۔۔ افغانستان کی سینٹ ڈیورنڈ لائن کے ساتھ ساتھ خندق کھودنے پر سیخ پا ، پاکستان سے کھدائی فوری روکنے کا مطالبہ، عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا، مشرانو جرگہ نے (آج)منگل کو افغان سکیورٹی سربراہان کو طلب کرلیا۔ افغان مشرانو جرگہ نے گزشتہ روز ڈیورنڈ لائن کے ساتھ ساتھ 480 کلو میٹر طویل خندق کھودنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ جرگہ نے افغانستان حکومت سے کہا کہ وہ یہ خندق رکوانے کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے اور ایکشن لے۔ اس سلسلے میں سینٹ میں افغان سیکورٹی حکام کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طورپر کھدائی روک دے۔ غزنی سے تعلق رکھنے والے ایک سینیٹر عبدالباقی بریال نے خندق کھدائی کے عمل کو عالمی قوانین کی خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیورنڈ لائن عالمی طورپر مسلمہ سرحد نہیں ہے بلکہ ڈیفیکٹو بارڈر ہے۔ ڈیورنڈ لائن ہم پر ٹھونسی گئی تھی۔ فرح صوبے سے سینیٹر بلقیس روشن نے کہا کہ افغان حکومت کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہیے کیونکہ اگر پاکستان کو نہ روکا گیا تو وہ مزید افغان زمین پر قبضہ کرلے گا۔ بلخ صوبے سے سینیٹر فریدہ کوچی نے کہاکہ اگر حکومت نے پاکستان کو ایسا کرنے سے نہ روکا تو افغان خواتین گھروں سے نکل آئیں گی اور خندق کھدائی کا عمل روک دیں گی اور میں ان کی قیادت کروں گی۔ سینٹ کے چیئرمین فضل حادی مسلم یار نے کہا کہ افغان عوام پاکستان کی ان حرکتوں کو برداشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے وضاحت کیلئے آج منگل کو افغان سیکورٹی حکام کو سینٹ طلب کرلیا۔ –

یہ بھی پڑھیں

فیچرز