شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںژوب، پابندی کے باوجود نایاب مہمان پرندے کونج کا بےدریخ شکار جاری

ژوب، پابندی کے باوجود نایاب مہمان پرندے کونج کا بےدریخ شکار جاری

ژوب( مانیٹرنگ ڈیسک)ژوب کی حدود میں نایاب مہمان پرندہ کونج کی بےدریخ شکار جاری ہے دفعہ 144صرف دفتری کاغذی کارروائی تک محدود ہے جبکہ پس پردہ شکاریوں کو فری ہینڈ دیا گیا ہے ۔

ژوب کے عوامی وسماجی حلقوں نے حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ژوب میں مہمان پرندہ کونج کی بےدریخ شکار جاری ہے جو خیبر پختونخوا اور پنجاب سے شکار پارٹیاں اپنے سازو سامان کے ساتھ ژوب کے مختلف علاقوں میں پڑاو کیا ہے۔

 ایف سی ، لیویز اور پولیس چیک پوسٹوں سے گزر کر دریائے ژوب کے دونوں اطراف ، سرہ توئی ، گاڑداو ، کاکڑ خراسان ، سواڑہ۔مرغہ کبزئی ۔میرعلی خیل اور دیگر علاقوں میں مہمان پرندہ کونج کی بے دریغ شکار کرتے ہیں ۔

جس پر محکمہ جنگلی حیات خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ۔

عرصہ پہلے بٹیر چکور کی تعداد زیادہ ہوتی تھی لیکن مسلسل شکار کے باعث بٹیروں اور چکوروں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے اب چکور بٹیر ودیگر نایاب پرندوں کے چند غول ہی یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ باقی نایاب پرندہ کونج بھی اسی صورت حال کا سامنا کر رہی ہے ژوب عوامی وسماجی حلقوں نے بالاحکام سے اپیل کی کہ ژوب کی حدود میں مقامی اور غیر مقامی شکار پارٹیوں کے شکار پر مکمل پابندی اور دفعہ 144لگائی جائے اور خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے ۔ تاکہ علاقے کی خوبصورتی اور نایاب نسل کے مہمان پرندوں کو بچایا جا سکے واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے شکاریوں سے سامان ضبط کرکے پرندوں کو سحرا میں چھوڑ دیئے جو داد کے مستحق ہے جبکہ ژوب کے مخلتف علاقوں میں اب بھی شکار پارٹیاں موجود ہیں اور شکار کرنے میں مصروف عمل ہیں حکام پوری طور پر نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز