سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںژوب چار افراد کی لاش برآمد

ژوب چار افراد کی لاش برآمد


کوئٹہ (ہمگام نیوز) لیویز حکام کے مطابق یہ لاشیں ژوب اور قلعہ سیف اللہ کے سرحدی علاقے مرغہ کبزئی سے ہی پیر کی شب ملیں۔
ان مغویوں میں پولیو ٹیم کا ایک رکن، لیویز کے دو اہلکار اور گاڑی کا ڈرائیور شامل تھے۔
ان افراد کی لاشیں اسی علاقے سے ملی ہیں جہاں سے انھیں اغوا کیا گیا تھا۔
پاکستانی فورسز نے ان کی بازیابی کے لیے اتوار کی شب سے سرچ آپریشن بھی شروع کیا تھا۔
اس آپریشن کے دوران تودہ کد زئی کے علاقے میں پاکستانی اہلکاروں کی شدت پسندوں سے جھڑپ بھی ہوئی تھی جس میں دو شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ ژوب کوئٹہ سے شمال مغرب میں افغانستان کی سرحد سے متصل ضلع ہے اور اس کی سرحد وزیرستان ایجنسی سے بھی ملتی ہے۔
ژوب سے متصل ضلع قلعہ سیف اللہ میں بھی چند روز قبل پی ٹی سی ایل کے پانچ اہلکاروں سمیت چھ افراد کو اغوا کیا گیا تھا جن کی تاحال بازیابی ممکن نہیں ہو سکی ہے۔
چار جنوری کو بھی قلعہ سیف اللہ سے دس مسافروں کو بھی اغوا کیا گیا تھا جن میں سے ایک کو ہلاک کرنے کے علاوہ چھ کو چھوڑ دیا گیا تھا جبکہ تین افراد ابھی تک اغوا کاروں کی تحویل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز