کابل:(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق افغانستان کے شہر قندھار سے ایک بھارتی شہری ثناء الاسلام کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
افغان عبوری حکومت کے جنرل ڈائریکٹر آف انٹیلی جنس کے ایک اہلکار کے مطابق اسے اس لیے گرفتار کیا کہ ، کہ وہ کس مقصد کے لیے افغانستان آئے ہیں ، وضاحت نا دے سکے،
اس شخص کا تعلق کیرالہ سے ہے اور وہ تاجکستان کے راستے افغانستان پہنچا ہے۔
جس نے اسے اسلامک اسٹیٹ کا مشتبہ بنا دیا ہے۔
مزید تفتیش کے لیے اسے جی ڈی آئی کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔
دو ہزار چودہ سے کم از کم 11 شناخت شدہ ہندوستانی شہری جو آئی ایس کے پی سے وابستہ تھے افغانستان میں مارے گئے یا پکڑے گئے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق کیرالہ سے ہے۔