Homeخبریںکابل میں پناہ لینے والوں کی مدد کیلئے عالمی تنظیمیں ہمارے ساتھ...

کابل میں پناہ لینے والوں کی مدد کیلئے عالمی تنظیمیں ہمارے ساتھ کام کریں، امراللہ صالح

کابل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے وائس پریزیڈنٹ امراللہ صالح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک مختصر بیان میں کہا کہ ہم اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ طالبان کے ظلم، انتقامی قتل، لوٹ مار اور عصمت دری کی وجہ سے کابل میں پناہ لینے والے لوگوں کی بڑی تعداد کو کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے میں ہمارے ساتھ کام کریں۔

ٹوئیٹ کے آخر میں انہوں نے #SanctionPakistan کا ہیش ٹیگ لگاتے ہوئے کہا کہ کابل کی گلیاں دردناک مناظر پیش کررہی ہیں۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ افغانستان میں اسلامی شدت پسند تنظیم طالبان کی پیش قدمی اور زیر قبضہ علاقوں میں لوگوں پر ظلم و جبر سے لوگ ہزاروں کی تعداد میں گھر بار چھوڑ کر کابل منتقل ہورہے ہیں جس کی وجہ سے کابل میں انتظامیہ اور حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Exit mobile version