یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںکابل یونیورسٹی میں بم دھماکہ 8 افراد جانبحق متعدد زخمی

کابل یونیورسٹی میں بم دھماکہ 8 افراد جانبحق متعدد زخمی

کابل(ہمگام نیوز ڈیسک) مانیٹرنگ میوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں8 افراد جانبحق ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق آج صبح پولیس ڈسٹرکٹ تھری میں کابل یونیورسٹی کے قریب زور دار بم دھماکا ہوا جس میں 8 افراد جانبحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔دھماکے کے نتیجے میں یونیورسٹی کے قریب کھڑی 2 گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، زخمی اور جانبحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔

افغان میڈیا کا کہنا ہےکہ دھماکے کے وقت طلبہ کی بڑی تعداد یونیورسٹی کے باہر موجود تھی۔

کابل پولیس کے مطابق دھماکا علاقے میں نصب آئی ای ڈی سے کیا گیاہے، جس کی فی الحال کسی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔تاہم افغان وزارت داخلہ نے خدشہ ظاہر کیا یے کہ اس حملے کے پیچھے طالبان کا ہاتھ ہوسکتا ہے،جبکہ طالبان نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز