یکشنبه, نوومبر 17, 2024
Homeخبریںکار سے حادثے میں قابض ایرانی رینجرز فورسز کا ایک اہلکار...

کار سے حادثے میں قابض ایرانی رینجرز فورسز کا ایک اہلکار ہلاک

 

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ رات 16 جولائی کو زاہدان شہر کے داخلی راستے پر ایک نجی گاڑی رینجرز کی گاّی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار ہلاک ہوا۔

یہ واقعہ رات گیارہ بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب زاہدان شہر کے 106ویں کمانڈو یونٹ کی ایک ٹیم نے واش شہر کے اطراف سے اس شہر کے داخلی راستے پر کنکریٹ کی رکاوٹیں لگا کر ناکہ بندی کرکے ہر آنے جانے والے کا تلاشی لے رہا تھا ـ

بتایا جاتا ہے کہ پیجوٹ پارس کار تیز رفتاری کے باعث رکاوٹوں سے ٹکرا گئی اور پھر ایک رینجرز اہلکار کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔اس حادثے میں گیلان سے تعلق رکھنے والے مہدی کامور ستانہ نامی اہلکار ہلاک ہوگئی جبکہ نجی گاڑی کے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ڈرائیور کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ اس کی عمر تقریباً 19 سال تھی۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز