Home خبریں کاسترو نے ایبولا کے خلاف امریکہ کے ساتھ تعاون کی پیشکش کردی

کاسترو نے ایبولا کے خلاف امریکہ کے ساتھ تعاون کی پیشکش کردی

0
کیوبا کے سابق صدر نے کہا کہ پیشکش امریکہ کے ساتھ دشمنی ختم کرنے کے لیئے نہیں بلکہ عالمی امن کی خاطر ہے۔ ہوانا(ہمگام نیوز)88 سالہ فیڈل کاسترو نے میڈیا میں لکھا ہے کہ ایسے اقدامات عالمی امن کے حق میں ہونگے۔ کاسترو لکھتے ہیں کہ ‘ہم امریکی اہلکاروں کے ساتھ خوشی سے اس مہم میں کام کرینگے ،اسلیئے نہیں کہ ہم امریکہ کے ساتھ دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں بلکہ اسلیےکہ ہم دنیا میں امن کے لیئے ہر ممکن اقدامات اٹھانا چاہتے ہیں’۔ کیوبا  نے پہلے سے ہی ایبولا کے خلاف اپنے 165 ڈاکٹر اور نرس سیرالیون بھیجے ہیں اور مذید 296 گنی اور لائیبریا بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

خروج از نسخه موبایل