Homeخبریںکاشان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

کاشان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

کاشان ( ہمگام نیوز) بلوچ اطلاعات کے مطابق ایک بلوچ قیدی جس کا نام “حامد ریگی مریشان ولد عبدالعزیز جو کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش کا رہائشی تھا چھ ماہ قیدی بنانے کے بعد کاشان کی عدالت نے منشیات فروشی کا الزام لگا کر پھانسی دی گئی ـ

ایک باخبر ذرائع نے بتایا کہ حامد کو تقریبا چھ ماہ قبل تہران قم شاہراہ پر سائنا کار میں منشیات کی ترسیل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس 21 سالہ بلوچ شہری کی دو بیٹیاں اور ایک بچہ ہے۔

عدالتی فیصلے میں رپورٹ کے مطابق اس بلوچ شہری کو پھانسی بیس دن کے اندر دی جانی تھی ـ

Exit mobile version