پیرس (ہمگام نیوز) کانگو میں فوج کے ترجمان کے مطابق فوجی نے غصے میں اس وجہ سے فائرنگ کی کہ بیٹے کی موت کے بعد انہیں بتائے بغیر اس کی تدفین کر دی گئی۔ مرنے والے 13 افراد میں فوجی کے اپنے دو بچے بھی شامل ہیں۔

افریقی ملک کانگو کے ایک گاؤں میں مقامی اور عسکری ذرائع کے مطابق اپنے بیٹے کی موت پر غمگین ایک فوجی کی فائرنگ سے بچوں سمیت کم از کم 13 شہری مارے گئے، جن میں فوجی کے اپنے دو بچے بھی شامل ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیوی کا یہ اہلکار بیٹے کی تدفین کے ایک دن بعد نیا کووا نامی اپنے گاؤں پہنچا اور اپنی عدم موجودگی میں بچے کی تدفین کا غم اس کے لیے ناقابل برداشت تھا۔

ڈی جوگو کے علاقے میں واقع نیاکووا گاؤں کے لوگ زیادہ تر ماہی گیری سے منسلک ہیں، جو صوبہ اتوری کے صدر مقام بونیا سے تقریباً 65 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ یہ جمہوریہ کانگو کے ان علاقوں میں سے ایک ہے، جہاں تشدد کے واقعات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔