سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںکانگو میں ملیشیا اہلکاروں نے 50 عام شہریوں کو قتل کر دیا

کانگو میں ملیشیا اہلکاروں نے 50 عام شہریوں کو قتل کر دیا

کنشاشا(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق عوامی جمہوریہ کانگو(ڈی آر سی)کے شمال مشرق میں بے گھر افراد کے ایک کیمپ میں کوآپریٹو فار ڈویلپمنٹ آف کانگو(کوڈیکو)کے باغیوں نے کم از کم 50 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔مقامی ذرائع سے شِنہوا کو موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق کوڈیکو کے ملیشیا اہلکاروں نے گزشتہ روز شمال مشرقی صوبہ ایٹوری کے علاقے ڈجوگو کے گاؤں بولی میں بے گھر شہریوں کیلئے مختص جگہ پر حملہ کر کے کم از کم 50 عام شہریوں کو ہلاک کر دیا ہے۔شِنہوا کے رابطے پر حملے کی زد میں آنیوالے مقام کی انچارج تنظیم کاریٹاس انٹرنیشنل کے ایک اہلکار نے اس سانحہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کی صبح متعدد بے گھر افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔کوڈیکو ایٹوری میں ایک مذہبی فرقے کے افراد پر مشتمل مسلح گروہ ہے۔ اس گروہ پر 20 سال کی خاموشی کے بعد 2017 کے اختتام میں سونے کے ذخائر سے مالا مال اس خطے میں پرتشدد سرگرمیوں کے پس پردہ ہونے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔ مسلح گروہوں کے تشدد کی وجہ سے طویل عرصے سے عدم تحفظ کا شکار صوبہ ایٹوری اور اسکا ہمسایہ صوبہ شمالی کیوو 6 مئی سے مسلسل محاصرے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز