Homeخبریںکاہان،میں ایف سی کی جارحیت مزاحمت پر 3۔بلوچ فرزند شہید متعدد اہلکا...

کاہان،میں ایف سی کی جارحیت مزاحمت پر 3۔بلوچ فرزند شہید متعدد اہلکا ر ہلاک و زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کوہلو کے تحصیل کاہان سورود میں قابض پاکستانی ایف سی اہلکاروں کی جانب سے کل سے کہری مری کے گھر کا رات بھر محاصرہ کیا گیا اور آج صبح سویرے ان کے گھر پر باقاعدہ چھاپہ مار کر ان کو زبردستی گرفتار کرنے کی کوشش کی،اس دوران دو طرفہ شدید جھڑپ ہوئی جس سے کہری مری اور اس کے دو نوجوان بیٹے نجیب اور ڈاڈا نے گرفتاری نہ دے کر شدید مزاحمت کی اور اس دوران وہ شہید ہوگئے
تفصیلات کے مطابق کاہان میں پاکستانی فوجی اہلکاروں کی جانب سے ہونے والے جھڑپ میں تین بلوچ فرزند شہید ہوگئے ہیں جبکہ متعدد فوجی اہلکاروں کے ہلاکت و زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ کوہستان کاہان کے بیشتر علاقوں میں فوج کی سرچ آپریشن جاری ہے۔جبکہ کہری مری کے گھر کا معاصرہ تاحال جاری ہے۔ اور بلوچ فرزندوں کی لاشیں ابھی تک وہی پڑی ہوئی ہیں۔پورا علاقہ ایف سی کے گھیرے میں ہے۔ مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔

Exit mobile version