Homeخبریںکراچی، لیاری گینگ وار ارشد پپو گروپ کا اہم ملزم گرفتار

کراچی، لیاری گینگ وار ارشد پپو گروپ کا اہم ملزم گرفتار

کراچی (ہمگام نیوز) کراچی میں پریڈی پولیس اور حساس ادارے کی سنگین جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مشترکہ کارروائی۔ ایس ایس پی ساوتھ کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے ارشد پپو گروپ سے تعلق رکھنے والا انتہائی اہم ملزم گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم شاہ فہد عرف فہمیدہ ولد محمد اقبال کے قبضے سے 1 عدد ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوا ہے۔ ایس ایس پی ساوتھ نے بتایا کہ ملزم ارشد پپو گروپ کی کارروائیوں سے متعلق حاصل ہونے والی رقم سے ارشد پپو گروپ کے مالی معاملات دیکھتا تھا، ملزم کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ 7 کے تحت مقدمہ کا اندراج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Exit mobile version