سه شنبه, مې 13, 2025
Homeخبریںکراچی، گلشن اقبال سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک طالب علم کو...

کراچی، گلشن اقبال سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک طالب علم کو لاپتہ کردیا

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے کل رات 2:30 بجے کراچی کے علاقہ گلشن اقبال سے ایک نوجوان طالب علم کو جبری طور پر اُٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ مذکورہ نوجوان کی شناخت شعیب بنگلزئی ولد حاجی دین محمد بنگلزئی کے نام سے ہوئی ہے۔ جو کہ وہ سابق چیئرمین بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل یونیورسٹی باولدین زکریا تھا۔ انہیں ان کے گھر کے قریب سے زبردستی اٹھا کر لے گئے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایک واضح مثال ہے جبری گمشدگی کی، جو نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ متاثرہ خاندان کے لیے شدید اذیت اور ذہنی دباؤ کا باعث بنی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ قابض پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کے عمل کافی تیزی اور شدت لائی ہے۔ بلوچستان کے متعدد علاقوں سے جبری گمشدگی کے اطلاعات موصول ہوتے آرہے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک صورتحال کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز