Homeخبریںکراچی:تیز بارش کے باوجود احتجاجی کیمپ گیارہویں روز میں داخل

کراچی:تیز بارش کے باوجود احتجاجی کیمپ گیارہویں روز میں داخل

کراچی ( ہمگام نیوز) کراچی میں تیز بارش کے باوجود لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کے لئے احتجاجی کا  عمل

کراچی پریس کلب کے باہر گیارہویں روز میں داخل ہوگیا۔

منگل کےبروز  کراچی سے لاپتہ ہونے والے کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

لاپتہ عبدالحمید زہری کی بیٹی اپنے والد کی بازیابی کے لئے ان کی تصویر لے کر احتجاج کرتی رہی۔ اور اپنے بابا (والد) کی رہائی کے لئے نعرے لگاتی رہی۔

احتجاجی کیمپ میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے شرکت کی۔ اور اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی کیمپ کی قیادت بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ کررہی تھی۔

لواحقین نے کہا کہ حال ہی میں کراچی سے سندھ حکومت کی سرپرستی میں بے شمار بلوچ طلبا اور نوجوانوں کو اٹھایا گیا اور مزید لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

لواحقین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی سے لاپتہ ہونے والے تمام افراد کو رہا کیا جائے۔ جن میں عبدالحمید زہری، سعید احمدولد محمد عمر ، محمد عمران ولد محمد حنیف، شوکت بلوچ، اور نوربخش ولد حبیب شامل ہیں۔

Exit mobile version