کراچی(ہمگام نیوزڈیسک) مانیٹرنگ نیوزڈیسک رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات سے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران آنے والا یہ دوسرا بلوچ نوجوان ہے جو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں زبردستی گرفتاری کے بعد جبریب طور اغوا کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں محنت مزدوری کرکے اپنے خاندان والوں کی مالی کفالت کرنے والا بلوچ نوجوان کراچی آنے کے بعد پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور اغوا کیاگیا ۔
فیملی زرائع کے مطابق عبدالغنی ولد محمد یوسف سکنہ تحصیل تمپ آسیاباد کو گذشتہ رات کرایے کے مکان میں چھاپہ مار کر رینجرز اور سادہ کپڑوں میں ملبوس خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا ۔
فیملی زرائع کے مطابق عبدالغنی عرب امارات میں روزانہ کی بنیاد پر مزدوری کرتا تھا اور آخری دنوں میں امارات میں مرغیاں فروخت کرکے ان سے حاصل ہونے والے رقم سے اپنے خاندان والوں کی مالی مدد کرتا تھا۔
عبدالغنی کے خاندان والوں نے حکومت اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل ہے کہ وہ ہمارے گھر کے واحد سہارے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کروانے میں اپنا کردار اد کرے۔


