کراچی(ہمگام نیوز) “اوست” ویلفئیر آرگنائزیشن شدید ریاستی جبر کا شکار، تنظیم کے جنرل سیکریٹری کے بعد چئیرمین کو بھی قابض پاکستانی فوج نے کراچی سے جبری اغواء کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کل رات قابض پاکستانی فوج نے کراچی سے اوست ویلفیئر آرگنائیزیشن کے چئرمین کو بھی جبری طور پر اغواء کرکے ریاستی عقوبت خانوں میں منتقل کردیا۔
واضح رہے رواں مہینے کی 9 تاریخ کو اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری قیوم وفا کو بھی جبری طور پر قابض ریاستی فوج اور خفیہ اداروں نے اغواء کیا تھا جو ابھی تک بازیاب نہیں ہو پائے ہیں اور اب کل اسی ادارے کے چئیرمین کو بھی جبری اغواء کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اوست ویلفیئر آرگنائزیشن ایک سماجی تنظیم ہے جو چندا اکھٹا کرکے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صحت کی سہولتوں سے محروم غریب اور نادار لوگوں کے علاج معالجے میں مدد کرتی ہے اور ایسے سماجی تنظیم کے چئیرمین اور جنرل سیکریٹری کا جبری اغواء باعث تشویش ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان میں سماجی کام کرنے کی بھی اجازت نہیں۔