Homeخبریںکراچی: بلوچ آبادی پر قبضہ مافیہ کی چھڑائی، مقامی افراد پر پولیس...

کراچی: بلوچ آبادی پر قبضہ مافیہ کی چھڑائی، مقامی افراد پر پولیس کی جارحیت

کراچی(ہمگام نیوز)‏ آج ایک مرتبہ پھر سے بحریہ ٹاون کے اہلکاروں نے ملیر کے آس پاس کے علاقوں میں زبردستی چھڑائی کردی۔بحریہ کے اہلکاروں اور سندھ پولیس نے عام شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک عام شہری جان بحق اور ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج بروز جمعہ 4 بجے کے قریب بحریہ ٹاؤن کے اہلکار بھاری مشینری کہ ساتھ مقامی آبادی کو مسمار کرنے کو پہنچی جس پر مقامی افراد نے مزاحمت کی جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے شہریوں پہ فائرنگ کھول دی۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار شہریوں پہ اندھا دھند فائرنگ کررہے ہیں جبکہ ایک اور ویڈیو میں ایک زخمی شخص کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جس کے سر پہ شدید چوٹیں آئی ہے۔ مقامی باشندوں کو پولیس اور دیگر اہلکاروں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، ایک ویڈیو میں ایک شخص کو پولیس کے ہاتھوں گھسیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے مقامی لوگوں پر فائرنگ کی جو بحریہ ٹاؤن کراچی کی زمین پر قبضہ کرنے کے خلاف مزاحمت کررہے تھے فائرنک کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق بھی ہوا ہے جسکی شناخت شوکت بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم مزید لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ان زمینوں کے متعلق سندھ حکومت اور عدالت کے بیان مقامی افراد کے حق میں سامنے آچکے ہیں جس کے باوجود آج قبضہ مافیہ اور پاکستانی پولیس نے ایک مرتبہ پھر سے مقامی آبادی پر چھڑائی کردی۔

Exit mobile version