کراچی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے کراچی میں ایک ہسپتال سے زیر علاج بلوچ نوجوان سرفراز ولد نواز کو 27 فروری کی رات غیر قانونی طور پر حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔ وہ تاحال بازیاب نہیں ہو سکے۔

متاثرہ خاندان کا مطالبہ ہے کہ سرفراز بلوچ کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے اور اگر اس پر کوئی الزام ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے، بصورتِ دیگر اسے فوری رہا کیا جائے۔