Homeخبریںکراچی: سندھی و بلوچ مسنگ پرسنز کیمپ پر انتہا پسند جماعت کا...

کراچی: سندھی و بلوچ مسنگ پرسنز کیمپ پر انتہا پسند جماعت کا حملہ، متعدد کارکن زخمی

کراچی: سندھی و بلوچ مسنگ پرسنز کیمپ پر انتہا پسند جماعت کا حملہ، متعدد کارکن زخمی

کراچی (ہمگام نیوز) کراچی میں قائم سندھی و بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ پر انتہا پسند جماعت “سپاہ صحابہ” کے ارکان کا حملہ

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے سامنے انتہا پسند جماعت “سپاہِ صحابہ” کے ارکان نے سندھی و بلوچ مسنگ پرسنز کئمپ پر حملہ کردیا

حملہ آوروں نے کیمپ میں موجود افراد پر لاٹھیوں سے وار کیا اور عورتوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جس سے کئی کارکنان و عورتیں زخمی ہوگئے۔

حملہ آوروں نے تشدد کرتے ہوے مظاہرین کے ہاتھوں جبری اغواء افراد کی تصویریں اور پوسٹرز پھاڑ دیے

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے اس جارحانہ عمل کے بعد میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوے کہا کہ پاکستانی ایجنسیاں سندھ میں فرقیوارانہ و لسانی فسادات اور سول وار کی گھلونی جنگ چھیڑنے جا رہی ہیں۔

اس موقع پر تمام سندھی کارکنان کو پرزور اپیل کرتے ہیں اشتعال بازی میں آنے کے بجائے صبر و تحمل سے کام لیں اور سندھ میں پاکستانی ریاست کی آشیرواد سے جاری مذہبی انتہاپسندی کے خلاف اپنی پرامن سیاسی جدوجہد تیز کریں اور سندھ کے شہرشہر ،گائوں گائوں جا کر یہ اپنی فریاد اپنی سندھی قوم کے آگے رکھیں

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مظلوم ہیں اور ایک مظلوم سندھی قوم کی حیثیت سے ہم دشمن کے حملے کا ماتم (احتجاج) ہی کر سکتے ہیں۔

Exit mobile version