Homeخبریںکراچی: سپر ہائی وے پر رینجرز موبائل حادثے کا شکار، 3 اہلکار...

کراچی: سپر ہائی وے پر رینجرز موبائل حادثے کا شکار، 3 اہلکار ہلاک 3 زخمی

کراچی(ہمگام نیوز) گزشتہ روز کراچی سپر ہائی وے پر رینجرز موبائل حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے 3 اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ گزشتہ روز سپر ہائی وے پر کاٹھورٹک کے قریب ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ہوا، جس سے موبائل میں سوار 6 اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جن میں سے تین اہلکار آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے جبکہ 3 ابھی تک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Exit mobile version