کراچی: (ہمگام نیوز) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے ایک نوجوان طالبعلم کے مبینہ جبری لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران بلوچ ولد خادم حسین کو 20 دسمبر 2025 کو سہراب گوٹھ سے مبینہ طور پر قابض فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔
ذرائع کے مطابق عمران بلوچ کی عمر 26 سال ہے اور وہ سندھ یونیورسٹی میں میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کے طالبعلم ہیں۔ وہ تعلیم کے سلسلے میں کراچی میں مقیم تھے جبکہ ان کا تعلق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نال سے ہے















