چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںکراچی سے آواران کا رہائشی نوجوان لاپتہ، اہلخانہ کرب میں مبتلا

کراچی سے آواران کا رہائشی نوجوان لاپتہ، اہلخانہ کرب میں مبتلا

آواران (ہمگام نیوز) کراچی کے مرکز پہ واقع کوٹھ دارو ہوٹل حب سے آواران بلوچستان کا رہائشی نوجوان شکیل ولد نصیر احمد جنگی لاپتہ ہوگئے ہیں۔

کراچی میں بلوچ نوجوانوں کی جبراً گمشدگیوں میں اکثر و بیشتر ریاستی ادارے ملوث پائے جاتے ہیں تاہم مزکورہ نوجوان کی گمشدگی کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

اہلخانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوجوان کی تلاش میں انکی مدد کی جائے۔ لاپتہ نوجوان زہنی اور جسمانی طور پر مکمل تندرست ہیں۔

اہلخانہ نے ایک موبائل نمبر 03332540742 جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گمشدہ نوجوان کے حوالے سے کسی بھی معلومات ہونے کی صورت میں اس نمبر پر مطلع کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز