Homeخبریںکراچی سے جبری لاپتہ سعید عمر بلوچ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

کراچی سے جبری لاپتہ سعید عمر بلوچ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

 

کراچی ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق رواں سال ‏29 اپریل کو کراچی سے جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے سعید عمر بلوچ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

دوسرے جانب کراچی میں جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ انھوں نے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد انسانی حقوق کی تظیموں کے رہنماؤں اور کارکنان سے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ہیں ۔لاپتہ افراد کے لواحقین نے ویڈیو پیغامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پیاروں کی گمشدگی کی وجہ سے وہ عید نہیں مناسکتے ہیں۔

 

 

Exit mobile version