لسبیلہ (ہمگام نیوز) کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایک اور خونی حادثے میں ایک شخص جان بحق اور خواتین و بچوں سمیت 14 دیگر افراد زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے پنجگور جانےوالی الممتاز مسافر کوچ آدم کھنڈ کے علاقے میں ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، خواتین و بچوں سمیت دیگر 14افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی سے پنجگور جانے والی الممتاز کمپنی کی کوچ رجسٹریشن نمبر بی ایس اے824 مین ایکو شاہراہ پر آدم کھنڈ کے علاقے میں مند سے آنے والے ٹرالر رجسٹریشن نمبر ٹی ایم اے322 کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔
عینی شاہدین کےمطابق مسافر کوچ ڈمپر کو اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے باعث مسافر کوچ میں سوار خواتین سمیت 14افراد زخمی ہوگئے جبکہ کوچ کا کلینر محمد سلیم ولد پیربخش ساکن مشکے گجر موقعہ پر جاںبحق ہوگیا۔
اطلاعات ہیں کہ زخمی افراد میں آٹھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جن کو وندر کے سرکاری ہسپتال میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ہے، شدید زخمیوں میں کوچ کا ڈرائیور فضل ولد عرض محمد ساکن مشکے، شہداد ولددلاور،خلیل احمد ولد عرض محمد ساکن مشکے، ٹرالر کا کلینر یعقوب ولد اسحاق، ٹرالر ڈرائیور عبدالعزیز ولد غلام رسول ساکن لباچ آواران، ٹرالر کلینر امیر بخش ولد نورخان ساکن آواران، عمران ولد رحیم ساکن قصبہ کالونی کراچی، نورمحمد ساکن لیاری کراچی، شعیب ولد غلام محمد ساکن پنجگور، شہزاد ولد یار محمد شامل ہیں، جبکہ دیگر زخمیوں میں داود بہرام ولد محمد رضا ساکن پنجگور وسعت اللہ ولد عبدالغفور ساکن پنجگور خاتون سمیت کم سن بچہ شامل ہیں۔