سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںکراچی سے کیچ کا رہائشی ڈاکٹر جبراً لاپتہ

کراچی سے کیچ کا رہائشی ڈاکٹر جبراً لاپتہ

کیچ (ہمگام نیوز) کراچی سے کیچ بلوچستان کا رہائشی ایک بلوچ ڈاکٹر کو پاکستانی اداروں نے اپنے جبراً گمشدگی کا شکار بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقام صدر سے پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے ڈاکٹر محمد رفیق بلوچ ولد مراد کو اغواء کرکے جبراً لاپتہ کردیا۔

جبراً لاپتہ ہونے والے ڈاکٹر محمد رفیق بلوچ بلوچستان کے شہر کیچ تربت کے نواحی علاقے شے کہن سے تعلق رکھتے ہیں۔

جبراً گمشدگی کا شکار ڈاکٹر محمد رفیق بلوچ کو رواں ماہ کی گیارہ تاریخ کو جبراً گمشدگی کا شکار بنا دیا گیا ہے۔

تاہم آج دس روز گزر جانے کے باوجود انکے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آسکی جب کہ وہ تاحال لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز