Homeخبریںکراچی میں کروڑوں روپےکی وارداتیں کرنیوالا ڈکیت گینگ لاہور پولیس کے ہاتھوں...

کراچی میں کروڑوں روپےکی وارداتیں کرنیوالا ڈکیت گینگ لاہور پولیس کے ہاتھوں گرفتار

لاہور(ہمگام نیوز)لاہور پولیس چیف غلام محمود نے ملزمان کی گرفتاری کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ کراچی میں ایک ارب 33 کروڑ روپےکی وارداتیں کر نے والے7 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس چیف غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ ملزموں نے عیدالفطر کی چھٹیوں میں بینک لوٹنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا ،ملزم بینک کے لاکر تھوڑ کر نقدی اور زیورات نکال کر علاقہ غیر فرار ہوجاتے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ان کے قبضے سے 35 لاکھ روپے نقد،اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا َہے، ملزموں کو جلد کراچی پولیس کے حوالے کر دیا جائےگا ۔

Exit mobile version