جمعه, اکتوبر 18, 2024
Homeخبریںکراچی : پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے طیارے کو حادثہ

کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے طیارے کو حادثہ

کراچی (ہمگام نیوزڈیسک ) آمدہ اطلاعات کے مطابق کراچی کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کا طیارہ ، شاہین ائیرلائینز کے طیارے سے ٹکرا گیا۔PIAکا ائیرلائن کا فیول ٹینک پھٹ گیا،ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے ۔
پی آئی اے کا طیارہ ، شاہین ائیر لائن کے طیارے سے ٹکرا گیا۔دونوں طیارے اسوقت آپس میں ٹکرائے ، جب پی آئی اے کا جہاز ٹیکسی کروا رہا تھا۔

دونوں طیاروں کے تصادم سے پی آئی اے کی پرواز کا فیول ٹینک پھٹ گیا ،جس کے بعد جہاز کی ٹینکی سے فیول بڑی تیزی سے بہہ کر پھیل رہا ہے۔اس موقع پرکراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق پی آئی اے کے طیارے میں مسافر بھی موجود ہیں۔امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں جبکہ فائر برگیڈ کی گاڑیوں نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔اس موقع پر ائیرپورٹ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ طیارے میں موجود مسافروں کو باحفاظت اتارا جاسکے تاکہ مزید کسی قسم کا ناخوشگوار حادثے سے بچا جاسکے۔مسافروں میں سخت بے یعقینی اور خوف پایا جاتاہے۔ یاد رہے پاکستان کے اکثر و بیشتر طیارے پرانے اور ناکارہ ہونے کی وجہ سے اکثر حادثات کا شکار ہورہے ہے۔اسی طرح کا ایک حادثہ بلوچستان کے شہر پنجگور میں بھی پیش آیا تھا جہاں جہاز رن وے سے پھسل کر غیرہموار کچی زمین پر خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز