Homeخبریںکراچی گلستان جوہر میں ایک فلیٹ میں گیس سلنڈر دھماکے سے ماں...

کراچی گلستان جوہر میں ایک فلیٹ میں گیس سلنڈر دھماکے سے ماں بیٹی جانبحق 13 افراد شدید زخمی

کراچی ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے ایک فلیٹ میں گیس سلنڈر دھماکے سے ماں بیٹی جانبحق ہوگئے جبکہ 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق کراچی گلستان جوہر بلاک 11 میں راڈو بیکری کے قریب ایک رہاہشی عمارت کے فلیٹ میں پیش آیا فلیٹ کے ایک کمرے میں گیس جمع ہونے سے ہوا جس سے فلیٹ نمبر 213, 212, اور 214 کو شدید نقصان پہنچا ـ
دھماکے میں 15 افراد بُری طرح سے جُھلس کر شدید زخمی ہوگئے
زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا تھا علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 40 سالہ خاتون ثنا بشیر احمد اور ان کی 18 سالہ بیٹی الیشبا جانبحق ہوگئے۔

Exit mobile version