Homeخبریںکرج سینٹرل جیل میں دو کرد قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

کرج سینٹرل جیل میں دو کرد قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

سنندج( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مہاباد کی ایک کرد قیدی سابینا اسماعیل زادہ کے ساتھ ساتھ کرج سے تعلق رکھنے والے ابوالفضل برقانی نژاد کی موت کی سزا سنائیگئی، جنہیں پہلے منشیات سے متعلق الزامات کی وجہ سے موت کی سزا سنائی گئی تھی، کو کرج سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔

 انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاو کی طرف سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق اتوار 22 جنوری 2023 کی صبح سحر کے وقت مہا آباد سے تعلق رکھنے والی سابین اسماعیل زادہ کی سزائے موت کرج کی سنٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔

 ایک باخبر ذریعے کے مطابق، 30 سالہ سابینا اسماعیل زادہ، جو آرکیٹیکچر کی طالبہ تھی، کو چھ سال قبل حکومتی فورسز نے منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا تھا اور پھر ایران کے عدالتی نظام نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

 اس کے ساتھ ساتھ کرج کی سنٹرل جیل میں منشیات کے الزام میں ابوالفضل برقانی نژاد نامی قیدی کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے ۔

 اطلاع موصول ہوجانے تک حکومتی میڈیا اور عدلیہ سے وابستہ میڈیا میں ان قیدیوں کی پھانسی کی خبر کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Exit mobile version