Homeخبریںکردستان " بانہ بارڈر پر ایرانی بارڈر رجمنٹ کے ایک سپاہی کی...

کردستان ” بانہ بارڈر پر ایرانی بارڈر رجمنٹ کے ایک سپاہی کی خودکشی کرلی ہے ـ

 

سنندج ( ہمگام نیوز) اطلاعات دیواندرا سے تعلق رکھنے والے ایک سپاہی، جس کی شناخت آرین شاہ محمدی ہے، نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر کردستان کے شہر بانہ سرحد پر اپنی لازمی فوجی خدمات کے دوران بندوق سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

 

انسانی حقوق کی تنظیم ہنگاو کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق، آرین شاہ محمدی نے بدھ، 3 اگست، 2022 کو سرحدی چوکی “گیل سوارہ” پر ہتھیار کا استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

 

یہ خبر لکھے جانے تک، بانہ بارڈر رجمنٹ نے دیواندرا کے اس فوجی کی خودکشی کی وجوہات کے بارے میں کوئی سرکاری تبصرہ نہیں کیا ہے۔

 

قبل ازیں، 25 جولائی کو ہنگاؤ نے کرمانشاہ میں اپنی لازمی سروس کے مقام پر بنیامین سبزی نامی 21 سالہ علام کے فوجی کی خودکشی کی اطلاع دی ہے ـ

 

واضح رہے کہ ایران ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں فوجی خدمات کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور ہر سال فوجی سروس کے دورانیے سے پیدا ہونے والے ذہنی، نفسیاتی اور مادی دباؤ کے باعث بڑی تعداد میں فوجی خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتے ہیں۔

Exit mobile version