Homeخبریںکردستان پرترک حملے کیخلاف بی بی سی آفس کے سامنے کرد احتجاجی...

کردستان پرترک حملے کیخلاف بی بی سی آفس کے سامنے کرد احتجاجی مظاہرہ، کرد اسمبلی کی دعوت پر ایف بی ایم کی شرکت

لندن (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی کے آفس کے سامنے کردستان پر حالیہ ترکی کی حملوں کے خلاف کرد اسمبلی اور ڈیفیڈ کردستان کی جانب سے بی بی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کرد اسمبلی ڈیفینڈ کردستان نے بلوچستان کی آزادی کے خواہاں سیاسی تنظیم، فری بلوچستان موومنٹ سمیت انسانی حقوق سے وابستہ سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ اس حتجاجی مظاہرے میں ایف بی ایم کے رکن رشید بلوچ نے شرکت کرتے ہوئے اپنے تقریر میں کہا کہ ”

میں آپ لوگوں کا بہت مشکور ہوں کہ آپ نے مجھے اپنے احتجاج میں دعوت دی اور کرد و بلوچ آپس میں کزن ہیں دونوں کی ایک ہی تاریخ ہے اور ایک ہی جگہ سے ان کی بنیاد شروع ہوتی ہے لیکن اس کے باجود کرد اور بلوچوں کے تین خصوصیات ہیں جو ہم دونوں کو ایک جگہ کر سکتے ہیں پہلا خصوصیات یہ کہ کردوبلوچ کی جو زمین یا وطن غیر قوموں نے تین جگہ پر تقسیم کی ہے، جس طرح بلوچستان تین چار جگہ تقسیم بالکل اسی طرح کردستان بھی مختلف ریاستوں میں تقسیم ہوا ہے اور بلوچ و کرد کی جو جدوجہد ہے وہ سکیولر اور جمہوری ہے اس کے علاوہ جو قابض ریاستیں بلوچ اور کرد پر ایک جیسا ظلم کر رہے ہیں قابضیں دونوں مقبوضہ ریاستوں کے اندر عورتوں، بچوں اغوا کرکے ٹاچر سیلوں میں تشدد کر رہے ہیں جو کرد کے ساتھ ہو رہا ہے وہی بلوچ قوم کے ساتھ بھی ہو رہا ہے، کرد اور بلوچ کے علاوہ جتنے بھی مظلوم اور مقبوضہ قومیں ہیں انہیں ایک جگہ ہو کر قابضین اور ظالموں کے خلاف جدوجہد کرنا ہوگا ـ

دریں اثما اس احتجاج کا مقصد مغربی ممالک پر ترکی پر دباو ڈالنے اور عراق کے زیر تسلط کردستان میں ترک حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

Exit mobile version