سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںکردوں کا خون "امریکی اسلحہ اور پیسوں "سے زیادہ قیمتی ہے :...

کردوں کا خون “امریکی اسلحہ اور پیسوں “سے زیادہ قیمتی ہے : مسعود برزانی

کردستان (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق عراق ریجن کردستان کے سابق صدر اور کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مسعود برزانی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب صدر برائے مہربانی اس بات کو جاننے کی کوشش کریں کہ کرد عوام ہمیشہ انصاف پر مبنی حق کی تلاش میں سرگرداں رہی ہے۔ پیشمرگہ نے داعش کو شکست دی اور دہشتگردی کے خلاف کردوں نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایک موثر کردار ادا کیا ہے ۔ کردوں کے خون کی قیمت پیسے اور اسلحے سے زیادہ اہم اور قیمتی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں شام کے کرد علاقوں سے اپنی فوجوں کے انخلاء کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ نے داعش کے خلاف جنگ کرنے کے بدلے کردوں کو بھاری رقوم اور اسلحہ فراہم کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز