سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںکرد باغی ہتھیار پھینک دیں، کرد رہنما عبداللہ اوجلان

کرد باغی ہتھیار پھینک دیں، کرد رہنما عبداللہ اوجلان

ترکی( ہمگام نیوز) ۔ترکی میں مقید کرد ورکرز پارٹی کے رہنما عبداللہ اوجلان نے اپنے ساتھی علیحدگی پسندوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسلح جدوجہد ترک کر دیں۔ اوجلان نے کہا ہے کہ کرد باغی تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ہتھیار پھینک دیں اور اس داخلی مسئلے کا حل مذاکرات سے تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ عبداللہ اوجلان کردستاں ورکرز پارٹی (پی کے کے) رہنما ہیں لیکن وہ 1999ء سے غداری کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ اسی دوران وہ کردوں اور حکومت کے مابین مذاکراتی عمل بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترکی کے جنوب مشرقی علاقوں میں کرد باغی گزشتہ تیس برسوں سے ایک آزاد وطن کی خاطر مسلح جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس دوران چالیس ہزار افراد بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز