پنجشنبه, نوومبر 28, 2024
Homeخبریںکرمان جیل میں ایک قیدی کو پھانسی

کرمان جیل میں ایک قیدی کو پھانسی

کرمان ( ہمگام نیوز) کرمان سینٹرل جیل میں فضل احمد غفران نامی بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا، جسے اس سے قبل منشیات کے جرائم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

 انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاؤ کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق اتوار 18 جون 2023 کو فجر کے وقت زاہدان سے تعلق رکھنے والے شادی شدہ اور دو بچوں کے باپ فضل احمد غفران نامی بلوچ قیدی کو کرمان کے مرکزی میں پھانسی دی گئی۔

 مزید اطلاع کے مطابق فضل احمد غفران کو چار سال قبل گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں کرمان کی عدالت نے منشیات سے متعلق جرائم کے الزام میں موت کی سزا سنائی تھی۔

 اس قیدی کی پھانسی کی خبر اس خبر کے لکھے جانے تک سرکاری میڈیا بالخصوص عدلیہ کے قریبی ذرائع ابلاغ میں سامنے نہیں آئی تھی۔

 انسانی حقوق کی تنظیم کے شماریات اور دستاویزات کے مرکز میں رجسٹرڈ اعدادوشمار کی بنیاد پر مئی 2023 میں ایران کی جیلوں میں 142 قیدیوں کو پھانسی دی گئی جن میں سے 31 بلوچ قیدیوں کی کل تعداد کے 22 فیصد کے برابر تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز