شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںکرمان: قابض ایرانی بحری پولیس کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جابحق،...

کرمان: قابض ایرانی بحری پولیس کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جابحق، دو زخمی حالات میں جبری لاپتہ

کرمان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 26 جنوری 2026 کو کرمان کے شہر بابک میں قابض ایرانی فورسز نے ایک گاڑی پر براہِ راست فائرنگ کی، جس میں تین بلوچ شہری سفر کر رہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق اور کم از کم دو شہری زخمی جبری لاپتہ ہوئے۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مبین شهنوازی ولد سمال، ساکن خاش کے طور پر ہوئی۔ زخمی اور گرفتار ہونے والے شہریوں کی شناخت الیاس شهنوازی عمر ولد محمدگل اور عارف شهنوازی ولد محمد، دونوں ساکن خاش کے طور پر ہوئی۔

ذرائع کے مطابق، یہ فائرنگ صبح تقریباً 5 بجے قابض ایرانی بحری پولیس نے گاڈی پر فائرنگ کی،۔ اس حملے کے بعد مبین شهنوازی موقع پر ہی جانبحق ہو گئے جبکہ الیاس اور عارف شهنوازی زخمی ہونے کے بعد حراست کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق، اب تک مبین شهنوازی کی لاش اہلِ خانہ کو نہیں دی گئی اور زخمی حالات میں لاپتہ ہونے والوں کا کوئی اتا پتہ نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز