Homeخبریںکسرکند میں مناسب سڑک اور پل نہ ہونے سے دو مختلف واقعات...

کسرکند میں مناسب سڑک اور پل نہ ہونے سے دو مختلف واقعات میں ایک بچہ جاں بحق، چار افراد بمشکل ہسپتال پہنچ گئے۔

 

کسرکند ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز ہفتہ ۹ جولائی کو مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے اور سڑکیں بلاک ہونے کے باعث دو الگ الگ واقعات میں ایک بچہ جانبحق ہوگیا اور دو دیگر شہریوں کے ہمراہ دو بچے زخمی حالت میں بشمکل ہسپتال پہنچے۔

پہلے واقعے میں دیہات اور کسرکند شہر کے کچھ حصوں میں مواصلاتی پل اور مناسب راستے کی کمی کے باعث گاڑی پھنس کر تین بچوں میں سے ایک کی موت واقع ہوئی۔

بتایا جاتا ہے کہ تین کمسن بچے 5 گھنٹے تک گاڑی میں بند رہے اور شدید گرمی اور آکسیجن کی کمی کے باعث ایک بچہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا جبکہ باقی دو بچے مقامی لوگوں کی کوششوں سے گھنٹوں بعد بچا لیئے گئے ۔ انہوں نے سیلاب زدہ دریا کو میلر ہیوی گاڑی سے عبور کروایا گیا اور انہیں گھ شہر کے ہسپتال لے جایا گیا۔

کسرکند کے گاؤں ہلنچکان میں ایک اور واقعہ میں شدید بارش اور ایک رہائشی مکان کی تباہی کے باعث دو افراد زخمی ہوئے اور انہیں مواصلاتی پل اور آمدورفت کا راستہ نہ ہونے کی وجہ سے اسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، پھر اندرون میں خون بہہ جانے کی وجہ سے انہیں منتقل کیا گیا۔

جانبحق ہونے والے اور دم گھٹنے سے جانبحق ہونے والے بچوں کے علاوہ ہلنچکان کے دو شہریوں کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات میسر نہیں ۔

واضح رہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے اس شہر کے 40 دیہاتوں تک رسائی منقطع ہے، اور ٹیلی کمیونیکیشن منقطع ہونے کی وجہ سے اس شہر کے کاجو علاقے سے کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

 

Exit mobile version