لندن( ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موؤمنٹ کے سربراہ اور بلوچ رہنما حیربیار مری نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں ” آفس آف دی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ” کے جانب سے شائع کردہ ” آرڈر” کو نمایاں کرکے کہا ہے ” کشمیر کے حمایت میں اِن ریلیوں کا انعقاد کرکے پاکستان دنیا کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہا ہے. ”
انہوں نے کہا کہ ” وہ یہ ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ لوگ اپنی مرضی سے ریلیوں میں شامل ہو رہے ہیں، لیکن یہ محض ایک دھوکہ ہے.”
واضح رہے ” آفس آف دی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ” کی جانب سے شائع کردہ ” آرڈر” میں لکھا ہے کہ تمام منسٹر اسٹاف، تحصیلدار اور ریونیو اسٹاف کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جلسے میں شرکت کریں، بصورتِ دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.
#Pakistan is dissembling the world by assembling these rallies in support of the #Kashmiri people, they are trying to show that people are joining the rallies with their free will, but this is just a facade. #14AugustBlackDay #BalochistanSolidarityDay pic.twitter.com/aFT1R9yuV4
— Hyrbyair Marri (@hyrbyair_marri) August 14, 2019


