اسلام آباد(ہمگام نیوز ڈیسک) پاکستانی فوج کی زیر حراست بھارتی پائلٹ کو کل رہا کردیا جائے گا۔ جس پر بھارتی افواج نے میڈیا بریفنگ کو دو گھنٹے کے لیے مؤخر کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق انڈین حکومت نے انڈیا کی فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن کی ’فوری اور بحفاظت‘ واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔جسے پاکستانی حکومت سخت دباو کا شکار ہوکر رہا کرنے پرمجبور ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کل گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کر دے گا۔


