جمعه, مې 23, 2025
Homeخبریںکمسن بلوچ سیاسی کارکن کامریڈ فاطمہ بلوچ کے بھائی کو گھر سے...

کمسن بلوچ سیاسی کارکن کامریڈ فاطمہ بلوچ کے بھائی کو گھر سے اغوا کیا گیا۔

شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ابھی کچھ دیر پہلے کوئٹہ کے ریڈ زون میں واقعہ کامریڈ فاطمہ بلوچ کے اہلخانہ کے گھر پر پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسیوں نے چھاپہ مار کر اسکے بھائی ایمل ولد اورنگزیب کو اغواء کرکے اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔

مقامی ذرائع نے مزید کہا کہ چھاپے کے دوران گھر پر موجود اہلخانہ سمیت مہمانوں کو بھی زد و کوب کیا گیا اور چادر و چاردیواری کی پائمالی کرتے ہوئے گھروں کی تلاشی لینے کے ساتھ ساتھ خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار گھر والوں اور مہمانوں کے موبائل فونز بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

یاد رہے کہ بلوچستان بھر میں پاکستانی قابض فوج عرصہ دراز سے اجتماعی سزاؤں جیسی غیرانسانی طریقہ کار پر عمل پیرا ہیں جہاں کسی سیاسی کارکن کی سرگرمیوں کی سزا انکے اہلخانہ کو دیا جاتا ہے یہ واقعہ اس بات کو مزید تقویت بخشتی ہے کہ کمسن سیاسی کارکن کامریڈ فاطمہ بلوچ کی سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے ریاست انکو خاموش کرنے اور دباؤ میں رکھنے کے لئیے ہی انکے اہلخانہ کو ہراساں کرکے بھائی کو اغوا کیا ہے۔

ایسے واقعات ماضی بھی تواتر کے ساتھ ہیش آتے رہے جہاں لوگوں کو ڈرانے اور خاموش کرنے کے لئیے ایسے اوچھے اور غیر انسانی ہتھکنڈے آزمائے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز