شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںکمسن کفایت اللہ ایک سال آٹھ ماہ سے تاحال لاپتہ حکومت و...

کمسن کفایت اللہ ایک سال آٹھ ماہ سے تاحال لاپتہ حکومت و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی پرسان حال نہیں

خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاران سے 25 جولائی 2018 کو الیکشن کے روز ہولنگی راسکوہ سے پرائمری کے طالب علم کمسن کفایت اللہ ولد الطاف حسین تاحال لاپتہ ہے۔

بچے کے پوری خاندان خصوصا اس کی ماں غم اور بے بسی سے نڈھال ہیں۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ کی اس کیس میں عدم دلچسپی سوالیہ نشان ہے؟

تفصیلات کے مطابق 25 جولائی 2018 کو الیکشن کے روز کمسن کفایت اللہ جس کے والدین ووٹ ڈالنے خاران شہر سے یونین کونسل راسکوہ گئے جہاں اسے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا جو کہ تاحال لاپتہ ہے۔ بچے کے خاندان اور اہل علاقہ نے پورے ہولنگی میں اسے ڈھونڈے مگر کفایت اللہ کا حال کئی سے بھی نہیں ملا۔

جس کی وجہ سے بے بس والدین آج تک اپنے معصوم بچے کی راہ میں پرنم آنکھیں لیئے سخت کرب و ازیت سے گزر کر بے بسی کی تصویر بن کر انتظار میں بیھٹے ہوئے ہیں۔

مقامی سماجی کارکن اور اور ان کے والدین نے تمام درد مند انسانوں اور حکومتی اہلکاروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بچے کی تلاش میں ان کی مدد کیجائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز