جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںکمیشن کے تحت بدھ کے روز بھی 12 لاپتہ افراد سے متعلق...

کمیشن کے تحت بدھ کے روز بھی 12 لاپتہ افراد سے متعلق کیسز کی سماعت کی گئی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے حکومت پاکستان کے تشکیل کردہ کمیشن نے تیسرے روز بھی سماعت جاری رکھی۔ کمیشن کے تحت بدھ کے روز بھی 12 لاپتہ افراد سے متعلق کیسز کی سماعت کی گئی محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق کمیشن کی سربراہی سابق جسٹس غوث محمد کررہے ہیں تیسرے روز مستونگ کے11 اور آواران کے1 لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، محکمہ داخلہ ،پولیس ،لیویز اور حساس اداروں کے نمائندوں نے ان لاپتہ افراد کے حوالے سے تما دستیاب معلومات کمیشن کے سامنے پیش کیں کمیشن 26 جون تک کوئٹہ میں لاپتہ افراد سے متعلق کیسز کی سماعت کریگا، پانچ روزہ سماعت کے دوران 59 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی جائے گی، جن میں مستونگ،قلات،آواران،خضدار،نوشکی،کوئٹہ اور ہرنائی سے لاپتہ افراد کے کیسز شامل ہیں لاپتہ افراد کی بازیابی کے سلسلے میں کمیشن حکومت پاکستان نے تشکیل دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز