کندھار(ہمگام نیوز ڈیسک) ہمگام نیوز ڈیسک کی موصولہ رپورٹس کے مطابق آج شام مقامی وقت کے مطابق 10 بجے کے قریب افغانستان کے شہر کندھار عینو مینہ میں سابق صدر حامد کرزئی کے بھائی شاہ ولی کرزئی کی رہائش گاہ پر مدعو کیئے گئے ایکٹنگ وزیر دفاع اسدالللہ خالد، کندھار پولیس کے چیف تادین خان اچکزئی کے ہمراہ مدعو کیئے گئے جہاں ان کے ساتھ دوسرے اعلی حکومتی عہدیدار بھی شریک تھے۔جہاں دو بڑے دھماکوں کے زریعئے حامد کرزئی کے بھائی شاہ ولی کرزئی کے گھر کو نشانہ بنایا گیا،تاہم اب تک اس حملے کے نتیجے میں ہونے والے کسی قسم کے جانی و مالی نقصانات کی تفصیل معلوم نہ ہوسکی۔جبکہ کندھار پولیس کے چیف تادین خان اچکزئی نے اس واقع کے بعد سوشل میڈیا میں جاری کردہ اپنے تازہ ویڈیو بیان میں خود اپنے اور وزیر دفاع اسدالللہ خالد کے سلامت ہونے کی بارے میں بتایا کہ وہ دونوں خیریت سے ہیں۔جبکہ اس حملے کے بعد نامعلوم سمتوں سے کافی دیر تک فائرنگ بھی کی گئی ہے۔


