سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںکندھار گورنر کے محافظ کی فائرنگ سے پولیس چیف حاجی عبدالرازق اچکزئی...

کندھار گورنر کے محافظ کی فائرنگ سے پولیس چیف حاجی عبدالرازق اچکزئی جانبحق،افغان طالبان نے زمہ داری قبول کی

کندھار (ہمگام نیوز ڈیسک )اطلاعات کے مطابق آج سہ پہر کے وقت افغانستان کے ولایت کندھار کے گورنر ہاوس کے کمپاونڈ میں ایک اعلی سطحی میٹنگ جس میں امریکی جنرل اسکاٹ ملر ،کندھار پولیس کے طاقتور چیف حاجی عبدالرازق اچکزئی ،گورنر کندھار زلمے ویسا ،این ڈی ایس کندھار کے رئیس جنرل مومن اور بہت سے دوسرے افغان عہدیدار شامل تھے،جو کہ گورنر کندھار کے محافظ کی فائرنگ سے حاجی عبدالرازق اچکزئی،انٹیلیجنس کندھار کے رئیس جنرل مومن ،گورنر کندھار زلمی ویسا جانبحق ہوئے ،اس فائرنگ سے دو امریکی فوجی بھی زخمی ہوئے ،جس کی نیٹو کے ریزولوٹ سپورٹ مشن کے عہدیداروں نے بھی تصدیق کی ہیں۔تاہم اعلی امریکی جنرل اسکاٹ ملر محفوظ اور گورنر کندھار کے کمپاونڈ سے باہر نکل گئے ہیں۔میڈیااطلاعات کے مطابق قندھار کے گورنر کمپاؤنڈ میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں صوبائی پولیس چیف جنرل عبدالرازق اچکزئی جانبحق جب کہ دو امریکی زخمی ہوئے۔نیٹو ترجمان نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں امریکی جنرل اسکاٹ ملر محفوظ رہے۔ترجمان کے مطابق قندھار گورنر کمپاؤنڈ میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی اور ایک شہری زخمی ہوئے۔
دوسری جانب طالبان نے قندھار کے گورنر کمپاؤنڈ میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔یاد رہے افغانستان میں حاجی عبدالرازق اچکزئی ایک طاقتور عسکری جنرل کے طور پر جانے جاتے تھے،اور وہ پاکستان و افغان طالبان کے سخت مخالفین میں سے تھے ۔ماضی میں ان پر کئی خودکش حملے کیئے گئے جس میں وہ بچ کر کہا کرتے تھے،کہ اگر مجھ پر پاکستان کے غلامان کی طرف سے ہزار بار خودکش حملے کیئے جائے تو پھر بھی میں اپنے قوم اور وطن کی حفاظت کی خاطر ان دشمنوں کو معاف نہیں کرونگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز