شنبه, جنوري 4, 2025
Homeخبریںکوئٹہ، احتجاجی کیمپ اکھاڑ نا قابل مذمت ہے، فارماسسٹس الائنس

کوئٹہ، احتجاجی کیمپ اکھاڑ نا قابل مذمت ہے، فارماسسٹس الائنس

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچستان فارماسسٹس الائنس کے چیئر مین ڈاکٹر عطامحمد نے کہا ہے کہ دو روز قبل ہمارا اکھاڑے جانے والے کیمپ کی اشیار واپس کی جائیں ورنہ ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں حکومت ہمارے ساتھ کیے جانے والے اقدامات کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کررہی ہے۔

جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ان خیالات اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر قطب خان ڈاکٹر ضیار ڈاکٹر فرید اور دیگر بھی تھے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس نے بے روزگار فارماسسٹس کے کیمپ پر جمعے کے روز دھاوا بول کر نہ پرامن احتجاج کو پرتشدد بنانے کی کوشش کی۔

اور پرامن احتجاجی کیمپ کو اکھاڑ کر تمام فارماسٹس کو گرفتار کیا اور ہمارے ساتھیوں کے ساتھ ناروا سلوک کا ہم گزشتہ 82روز سے سراپا احتجاج ہیں ہمارے ساتھ کسی بھی حکومتی رہنما نے کوئی اظہار یکجہتی نہیں کیا نہ ہی کوئی ہمارے کیمپ ہم سے اظہار یکجہتی کرنے آیا ہمارے کیمپ کو حکومت اور پولیس کی جانب سے اکھاڑے جانے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ہم حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر احتجاجی کیمپ کا سامان ہمیں واپس کرے اور ہمیں پر امن احتجاج کا حق دے ہم پہلے ہی طے کر چکے تھے کہ ہم محرم الحرام کے تقدس کے طور پر اپنا احتجاجی کیمپ صرف قائم رکھیں گے اور کوئی مظاہرہ نہیں کریں گے۔

مگر پولیس کی جانب سے کیا جانے والا اقدام اب ہمیں احتجاج پر مجبور کررہا ہے اب ہم چار ستمبرکو ایدھی چوک پر احتجاجی دھرنادیں گے اور اپنے مطالبات کے حق کے لئے آواز بھی بلند کریں گے جس کی تمام تر زمہ داری حکومت اور پولیس پر عائد ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز