کوئٹہ (ہمگا م نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کسٹم انسپکٹرہلاک ، پولیس کے مطابق کسٹم انسپکٹر سیف اللہ گھر سے آفس جا رہا تھا کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سیف اللہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور لاش کو سول ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق کسٹم انسپکٹر سیف اللہ کو 14 گولیاں لگیں ، ضروری کارروائی کے بعد میت کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ۔


