یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںکوئٹہ، مستونگ اور قلات میں تین افراد قتل

کوئٹہ، مستونگ اور قلات میں تین افراد قتل

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے تین مختلف شہروں کوئٹہ، مستونگ اور قلات میں مختلف واقعات میں تین افراد کو موت کے گھاٹ اتھار دیا گیا ہے۔

کوئٹہ کے علاقے کلی نوحصار میں نامعلوم الاسم ملزم کے چاقووں کے وارسے ایک شخص جاں بحق شناخت رحمت اللہ ولد موسئی کلیم قوم بڑیچ سکنہ کلی نوحصار مزید کاروئی کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے مستونگ اڈہ میں فائرنگ کرکے حاجی عبد الغنی ولد عبد الکریم قوم شاہوانی کو زخمی کردیا جسے فوری طور پر نواب غوث بخش اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

قلات کے علاقے منگچر مخں بھائی نے بھابی کے ساتھ ملکر بھائی کو نشہ دیکر ذبح کر دیا۔ نعش رات کی تاریکی میں کنویں میں پھینک دی آ ج لیویز منگچر نے نعش برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیامزید کارروئی منگچر لیویز کررئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز